بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن بسجا کا 12 واں کابینہ اجلاس زیر صدارت عبداللہ جان کے منعقد ہوا

 

 

بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن بسجا کا 12 واں کابینہ اجلاس زیر صدارت عبداللہ جان کے منعقد ہوا

کوئٹہ(ترجمان بسجا)بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (بسجا) کا 12واں اجلاس بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم ایوب سپورٹس کمپلیکس میں صدر عبداللہ جان کے منعقد ہوا، اجلاس میں تمام عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی،

 

اجلاس میں بسجا کے خالی عہدوں پر تمام اراکین کی مشاورت سے چناو عمل میں لایا گیا،اجلاس کا ایجنڈا سیکرٹری جنرل محمد شاہ دوتانی نے پیش کیا،اجلاس میں صدر عبداللہ جان، جنرل سیکرٹری محمد شاہ دوتانی ،خزانچی،محمد اخلاص چیئرمین مشاورتی کونسل عطاء اللہ درانی،سمیت دیگر نئے ممبران نے شرکت کی بسجا کے سینئر نائب صدر کے خالی عہدے پر منور شاہوانی، نائب صدر لالو خان،جوائنٹ سیکرٹری محمد خان کاکڑ، جبکہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر حماد علی کو نامزد کیاگیا

 

اس کے علاوہ بسجا کے دو اہم عہدے سینئر اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے عہدے پر عنایت اچکزئی اور خلیل ساجن کی نامزدگی عمل میں لائی گئی،نومنتخب اراکین کو کابینہ اور ممبران کی جانب سے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی

اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے سے بہتر طریقے سے ایسوسی ایشن کے پلٹ فارم سے کھیلوں کے فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنے خدمات سر انجام دینگے، جس پر نومنتخب اراکین نے اعتماد کا اظہار کرنے پر کابینہ کا شکریہ ادا کیا

اور اس عہد کا اظہار کیا ہے کہ تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کے بلا رنگ و نسل تعصب کے کوریج دینگے اور یہاں پر منعقدہ کھیلوں کے ایونٹس اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے کارکردگی کو دنیا بھر میں روشناس کرائیں گے۔اجلاس میں بسجا کے آفس ، کرکٹ ورلڈکپ ۔ ایشیاء کرکٹ کپ، کشمیر پریمیئر لیگ، پاکستان سپر لیگ اور پاکستان ٹرافی کے میچز کیلئے بسجا کے اراکین کے ناموں پر غور کیاگیا۔

 

 

error: Content is protected !!