باسکٹ بال فیڈریشن کا ریفریز کوچنگ اینڈ ریفریشر کلینک کے انعقاد سے لا تعلقی کا اظہار۔

 

باسکٹ بال فیڈریشن کا ریفریز کوچنگ اینڈ ریفریشر کلینک کے انعقاد سے لا تعلقی کا اظہار۔

چند شرپسند عناصر فیڈریشن کا نام استمعال کرکے غلط معلومات پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں

ایسے عناصر کا فیڈریشن سے کوٸی تعلق نہیں ہے۔

 

اسلام آباد (نواز گوھر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے لاہور میں ریفریز کوچنگ اینڈ ریفریشر کلینک کے انعقاد سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوے واضح کیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر فیڈریشن کا نام استعمال کرکے غلط معلومات پھیلانے کی مضموم کوششیں کر رہے ہیں جس پر فیڈریشن کو سخت تشویش ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن ”فیبا“ نے ایسے کسی ایونٹ کی سپورٹ نہیں کی ہےجبکہ ان مخصوص شرپسند عناصر کی کس بھی سرگرمی اور وابستگی کا بھی سختی سے تردید کی ہے۔فیڈریشن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عوام اور باسکٹ بال کمیونٹی ایسے مفاد پرست ٹولے سے احتیاط کریں جو بعض گمراہ کن دعو ے کر رہے ہیں ۔

 

منتخب پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن صدر بریگیڈیئر (ر) محمد افتخار منصور اور سیکرٹری جنرل خالد بشیر کی قیادت میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کے لٸے کوشاں ہے اور منتخب باڈی فعال انداز میں نہ صرف تمام قومی ٹورنامنٹس اور ریفریشر کورسز منعقد کروا رہی ہے

بلکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی بھرپور نماٸندگی کی جا رہی ہےجس کی واضح مثال مالدیپ میں منعقدہ فائیو نیشن انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شاندار پرفارمنس تھی۔

منتخب پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا الحاق پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، فیبا ایشیا اور باسکٹ بال کی ورلڈ باڈی فیبا کے ساتھ ہے ۔ منتخب باسکٹ بال فیڈریشن کھیل کی ترقی کے لٸے ملک میں انٹر ڈویژنل ، سینئر نیشنل چیمپٸین شپس ،فیبا انٹرنیشنل ریفری ورکشاپ، اولمپک سولیڈیریٹی لیول ون کوچنگ کورس، وویمنز چیمپٸین کے انعقاد سمیت آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز اور چھٹے ایشین انڈور گیمز میں پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

منتخب فیڈریشن نے واضح کیا کہ عوام اور باسکٹ بال پلیٸرز شرپسند عناصر کے جھوٹے دعوؤں اور پراپیگینڈا سے بچ کر رہیں کیونکہ ایسے عناصر کا منتخب پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور فیبا سے کوٸی تعلق نہیں ہے ۔ ان شر پسندوں کی کسی ملکی اور بین الاقوامی باڈیز سے الحاق نھیں ھے ۔

 

 

error: Content is protected !!