بلوچستان کی 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی 19 ٹیموں کا اعلان

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماتحت 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے. یہ تمام ٹیمیں 9 سے 23 ستمبر تک جاری رہنے والے انٹر سٹی انڈر 19 50 اوورز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی.

کے پی کے علاوہ باقی تمام ایسوسی ایشنز میں یہ ٹورنامنٹ پانچ ستمبر سے شروع ہوچکا ہے. کے پی میں یہ ٹورنامنٹ 7 ستمبر سے شروع ہوگا.

اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیموں کا انتخاب تمام ایسوسی ایشنز کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ہیڈکوچز نے اوپن ٹرائلز کے دوران کیا ہے.

اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا.

پی سی بی کی خواہش ہے کہ گراس روٹ کی سطح پر کھیل کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد ہوسکیں تاکہ باصلاحیت کھلاڑی سسٹم کا حصہ بن سکیں.

error: Content is protected !!