ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 14 رکنی ٹیم کا انتخاب.

 

ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 14 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ 19 سے 26 اگست تک ایران میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی، پاکستان پہلے راؤنڈ میں 20 اگست کو بنگلا دیش اور 21 اگست کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایک ہفتہ قبل روانگی کا مقصد پریکٹس میچز کھیل کر بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ ایونٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم فائنل کرلی گئی ہے۔

پاکستان والی بال ٹیم میں مبشر رضا، عثمان فریاد، آفاق خان ، مراد جہاں، ناصر علی، بلال خان، حامد یزمان، کاشف نوید، عبدالظہیر، محمد حماد، مصور خان، مراد خان، فاروق حیدر اور دیانت علی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!