آر ایس او پشاور نے کھیلوں سے وابستہ مقامی اکیڈمیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا.

 

 

آر ایس او پشاور نے کھیلوں سے وابستہ مقامی اکیڈمیو ں میں تین لاکھ پچھتر ہزار روپے کاکھیلوں کا سامان تقسیم کردیا

مسرت اللہ جان

 

ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور نے تین لاکھ پچھتر ہزار روپے مالیت کا کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔انہیں یہ رقم کھیلوں کے فروغ کیلئے ملی تھی اور یہ گذشتہ سال کے ریوائزڈ بجٹ کا حصہ تھی جس کیلئے پشاور کی ضلعی حکومت نے انہیں چار لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی جس پر حکومتی ٹیکسز کے علاوہ تین لاکھ پچھتر ہزار روپے کی کھیلوں کے سامان کی خریداری کی گئی اور یہ کھیلوں کا سامان فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن اور لان ٹینس کے کھیل کے سے متعلق تھا.

 

کرکٹ کے کھیل سے وابستہ حارث خان کی کینیڈا روانگی سے قبل پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اس حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکر اللہ شریک ہوئے.اور حارث کے ہاتھوں پہلے مرحلے میں پشاور میں واقع سرکاری کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کا سامان تقسیم کیا گیا جس کے بعد بیڈمنٹن، فٹ بال اور لان ٹینس کے کھلاڑیوں کو بھی کھیلوں کا سامان دیا جائیگا.

ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکر اللہسے سامان کی تقسیم کے لیے اہلیت کے معیار کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس کا ہدف بنیادی طور پر مالی طور پرکمزور بچے تھے کیونکہ کرکٹ کا گیند بھی انتہائی مہنگا ہے اسی طرح کرکٹ کا دیگر سامان لینا بھی اب غریب لوگوں کے بس کی بات نہیں،

 

ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکر اللہ کے مطابق، گزشتہ سال انہیں فنڈز کی کمی سمیت متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سامان کی تقسیم صرف پشاور اکیڈمیوں تک محدود تھی۔ تاہم، اس سال انہیں 20 لاکھ روپے کھیلوں کے فروغ کیلئے ملے ہیں اور وہ اسی رقم سے کھیلوں کا مختلف سامان چارسدہ اور دیگر علاقوں سے وابستہ کھلاڑیوں میں تقسیم کرینگے.یہ بات قابل غور ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر اور مہمند کے ضلعی کھیلوں کے دفاتر کا انتظام ریجنل سپورٹس آفیسر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

 

 

 

دیگر علاقوں میں بھی علاقائی کھیلوں کے حوالے سے تعینات ریجنل سپورٹس افسران ہیں جو ضلعی حکومت سے فنڈز وصول کرتے ہیں۔ تاہم، ان فنڈز کے استعمال کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ انہیں ملنے والا فنڈز کہاں پر جاتا ہے اور اس کے تقسیم کا طریقہ کار کیا ہے.

 

 

error: Content is protected !!