رسجا نے عبد المحی شاہ اور افضل جاوید کو ائین کے منافی سرگرمیوں اور مالی مبینہ بد عنوانیوں پر عہدوں سے معطل کر دیا.

 

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن risja کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت عباس شبیر منعقد ہوا ۔جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 

یک نکاتی ایجنڈا کے تحت ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر سابق چئیر مین رسجا عبد المحی شاہ اور ممبر افضل جاوید کو ائین کے منافی سرگرمیوں اور مالی مبینہ بد عنوانیوں پر عہدوں سے معطل کر دیا

 

اور ہاؤس کی متفقہ منظوری سے رسجا کے چئیر مین کے عہدہ کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سینئیر عہدیدارارن ۔محسن اعجاز۔ فہیم اختر ملک اور ماریہ راجپوت پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

جو پاکستان سپورٹس بورڈ اور دیگر فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کا آڈٹ اور جائزہ لے گی۔جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر محسن اعجاز کو صدر، کاشف عباسی کو سیکرٹری، عارف محمود کو سینئر نائب صدر اور ماریہ راجپوت کو فنانس منتخب کیا گیا جبکہ محمد حسین کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔

ہاوس نے الزام اہلیان عبدالمحی شاہ اور افضل جاوید کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں قصور وار قرار دیکر مزید کاروائی کےلیے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیاگیا۔۔

اجلاس میں عارف محمود خان۔رانا عابد مصطفے۔ایاز اکبر۔زاہد یعقوب خواجہ۔ناصر نقوی۔عباس شبیر۔ماری راجپوت ۔کاشف عباسی۔محسن اعجاز۔ حافظ عبیدالرحمان ۔رانا تنویر۔جاوید خان۔۔محمد عثمان۔ندیم فیصل بیگا۔۔نوید کھوکھر۔اصغر علی مبارک۔کاشف عباسی۔رضوان غلزئی۔اللہ نور۔زبیر علی خان۔فہیم اختر ملک۔ڈاکٹر۔فیصل شہزاد ساہی اور راجہ سہیل محمود نے شرکت کی ۔

 

 

error: Content is protected !!