ایشین چیمپینز ٹرافی ; پاکستان ہاکی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

 

 

انڈیا کے شہر چنائے میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ کے پوزیشن میچ میں چین کو ایک کے مقابلہ میں چھ گول سے شکست دیکر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم نے تیزرفتار کھیل سے آغاز کرتے ہوئے محمد عماد کے ذریعہ پہلے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرکے برتری حاصل کی۔ پاکستان کے ڈریگ فلکر محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ کھیل کے 11ویں اور 12 ویں گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔

پہلے کواٹر کے آخری لمحات میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کیا۔کھیل کے تیسرے کواٹر میں 35ویں منٹ میں چین کے چین بینہائی نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کرکے چین کے گول خسارہ کو کم کیا۔کھیل کے 52ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے محمد عماد نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول کے ذریعہ کھیل کے 55ویں منٹ میں گول سکور کیا۔

دوران میچ چین کے کھلاڑی چینچانگ کانگ کو گرین اور پاکستان کے اسامہ بشیر کو ییلو کارڈ کھیل کے 25 منٹ میں دیا گیا۔ پاکستان نے ایونٹ میں 7 فیلڈ گول اور 6 پینلٹی کارنرز کے ذریعہ گول سکور کئے۔

 

پاکستان کے کھلاڑی محمدعماد کو بیسٹ ینگ پلیئر آف میچ جبکہ کپتان عمر بھٹہ کو ہیرو آف میچ ایوارڈ ملاپاکستان کے کھلاڑی محمدعماد کو بیسٹ ینگ پلیئر آف میچ جبکہ کپتان عمر بھٹہ کو ہیرو آف میچ ایوارڈ ملا

 

 

error: Content is protected !!