چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ، عقیل خان، محمد عابد، مزمل مرتضی، احمد چوہدری، ہیرا عاشق اور محمد شعیب کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ کے تیسرے روز مینز سنگلز کے مقابلوں میں عقیل خان، محمد عابد، مزمل مرتضی، احمد چوہدری، ہیرا عاشق، محمد شعیب، یوسف خلیل اور شہزاد خان کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں عقیل خان نے برکت اللہ کو، محمد عابد نے جبران الحق کو، مزمل مرتضی نے نعمان آفتاب کو، احمد چوہدری نے عمران بھٹی کو، ہیرا عاشق نے احمد کامل کو، محمد شعیب نے مدثر مرتضی کو، یوسف خلیل نے شاکر اللہ کو اور شہزاد خان نے ابراہیم عمر کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں سارہ محبوب، اوشنا سہیل، حانیہ نوید، عیشا جواد، مہوش چشتی اور فرح شاہ بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، لیڈیز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں سارہ محبوب نے حریم فاطمہ کو، اوشنا سہیل نے اپسارہ شہزاد کو، حانیہ نوید نے اورین کو، عیشا جواد نے سیدہ عروج کو، مہوش چشتی نے نتالیا زمان کو اور فرح شاہ نے مریم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، بوائز انڈر -18 کے مقابلوں میں محمد شعیب، سمیع زیب، احمد کامل اور عاقب حیات کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے، بوائز انڈر -18 کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں محمد شعیب نے حیدر اسرار کو، سمیع زیب نے مطاہر محمد کو، احمد کامل نے حذیفہ خان کو اور عاقب حیات نے حاشیش کمار کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، مینز ڈبلز کے مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد نے احمد کامل اور ابراہیم عمر کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے بوائز انڈر-14 کے مقابلوں میں حیدر علی، بلال عاصم، احمد نیال اور حامد اسرار نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل مقابلے(آج) جمعرات کو ہونگے،

error: Content is protected !!