کراچی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ویمنز اور بوائز کے نمائشی ہاکی میچز کھیلے گئے.

 

 

*کراچی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ویمنز اور بوائز کے نمائشی میچز کھیلے گئے، پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر کیک کٹنگ سرمنی ہوئی، سابق کپتان اصلاح الدین اولمپئن سمیر حسین سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ *

 

آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض اور اس فرض کو ہم نے چکانا ہے، اصلاح الدین سابق ہاکی کپتان۔

پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے اس احترام لازم ہے، اولمپئن سمیر حسین۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلے میں کراچی کے ڈاکٹر محمد علی شاہ اصلاح الدین ہاکی اسٹیڈیم پر ویمنز اور بوائز کے الگ الگ نمائشی ہاکی میچ کھیلے گئے جس میں سابق اولمپئن اصلاح الدین پیش پیش دکھائی دیئے انھوں نے لیڈیز ہاکی میچ میں بطور کوچ شرکت کی اور کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے دکھائی دیئے خواتین کے میچ میں گرین اے کی ٹیم نے ریڈ ٹیم کو باآسانی دو ، صفر سے شکست دے دی جبکہ بوائز کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا،

 

بعد از میچ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر کیک کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق اولمپئن اصلاح الدین ، سمیر حسین ، جہانزیب خان، آل حسن اور کوچ صغیر عباس سمیت کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ہاکی کپتان اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض اور اس قرض کو ہم نے چکانا ہے،

 

اولمپئن سمیر حسین نے کہا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے گرین شرٹ پہنے ہمیں وطن عزیز پانے والے بزرگوں کی قربانیوں کی قدر کرنے چاہئے اس موقع پر کھلاڑیوں نے قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے۔

 

 

 

error: Content is protected !!