لیاری لیبر کلب نے آزادی کپ”جشن آزادی جونیئرباکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔

 

 

 

لیاری لیبر کلب نے آزادی کپ”جشن آزادی جونیئرباکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔

پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمت ہے۔احمد علی راجپوت

دو وزہ چیمپیئن شپ میں کراچی کے6 اضلاع کے 114جونیئرباکسرز نے حصہ لیا۔

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل جناب احمد علی راجپوت نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہی ہے اور نوجوانوں کا فرض ہے کے وہ مادرے وطن کی حفاظت کے لیئے نظریاتی اور اخلاقی طور پر تیار رہیں

وہ کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں 2روزہ "آزادی کپ”جشن آزادی جونیئر(بوائزاینڈ گرلز)باکسنگ چیمپیئن شپ 2023کے فائنل مقابلوں کے اختتام پرخطاب کر رہے تھے

 

اس موقع پر،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر جناب محمد اصغر بلوچ،نائب صدر عابد حسین بروھی،جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ، کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر مہر بخش کوچ،فتح محمد،عبدالرشید، سابق انٹر نیشنل باکسرشیر محمد بلوچ،امین بلوچ،رحیم جان بابا موجود تھے۔

جبکہ ریفری ججز کے فرائض فدا حسین بلوچ،محمد رستم،جمیل خان، مراد بخش،نواب بلوچ،عبدالوحید درویش،محمد فاروق نے انجام دیئے۔اس سے قبل سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ نے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکرتے ہوئے چیمپیئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 6اضلاع کے114بوائز اینڈ گرلز باکسرز نے حصہ لیا،کل 67مقابلے ہوئے جب کہ فائنل میں 10مقابلے ہوئے جس کے نتائج یہ ہیں۔لیاری لیبر باکسنگ کلب نے تین گولڈ لیکر پہلی فوزیشن حاصل کی۔

46کلوگرام میں جنید علی (YBBC)نے عبدالقدیر(MABC) کو3-0سے،48کلوگرام میں ازان(LLWC) نے تبریز(YBBC) کو2-1سے،50کلوگرام میں محمد سدیس (KBC)نے نجیب الرحمان (YBBC)کو2-1سے،

52کلوگرام میں پیر بخش(LLWC) نے محمد ہزیر(YBBC)کو2-1سے،57کلوگرام میں کریم بخش (AFBC)نے حسیب علی(KBC) کو2-1سے،60کلوگرام میں محمد حسن (KSBC)نے ریحان(PNBC) کو3-0سے ہرادیا،

63کلوگرام میں محمد سمیر (PNBC)نے فقیرمحمد (AFBC)کو2-1سے ہرادیا۔گرلز مقابلوں میں 46کلوگرام میں ارفینہ(MABC)نے ام آمنہ(ARADO) کو2-1سے،48کلوگرام میں خضرا (LLWC)نے مروہ(GBBC)کو 3-0سے،50کلوگرام میں حروج بسمہ(ARADO)نے ثناء(YLBC)کو 2-1سے ہرادیا۔اس موقع پر شاعقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

error: Content is protected !!