کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ; دانش عزیز کے 97 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگ نے ٹنگر اسٹارز کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

 

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ دانش عزیز کے دھواں دار ناقابل شکست 97 اور2وکٹوں نے ٹنگر اسٹارز کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

 

دھڑا دبنگ کو 23 رنز سے شکست۔ ریحان سونیجا کے 34 رنز اور اویس جمالی نے 2 اہم وکٹیں۔ دانش عزیز مردِ میدان قرار پائے،۔ 

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر)  پہلی بار لیگ میں شامل فرنچائز ٹنگر اسٹارز  نے انٹر نیشنل کرکٹر آل راٶنڈر دانش عزیز کی میچ وننگ آل راٶنڈ کاردگی65 گیندوں پر 97 رنز کی دھواں دار شاندار اننگ اور 14 رنز کے عوض 2وکٹوں اور ریحان سو بیجا کے قیمتی 34 رنز اور اویس جمالی کی عمدہ بولنگ 2 اہم وکٹوں کی بدولت مدمقابل دھڑا دبنگ کو 23 رنز سے مات دے کر مسلم کھتری برادری کے زیر اہتمام کھتری پریمیٸر لیگ سیزن2  ٹوٸینٹی20 لیگ میں اپنی شرکت کو یاد گار بناتے ہوئے کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔

 

میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی اسماعیل MP نے اے آر وائی ۔کیو ٹی وی کے بلال بھائ۔۔ نعیم بھائ۔ ٹنگر اسٹارز کے آنر عثمان تارا اور دھڑا دبنگ کے آنر ایوب ساگر  نے فاتح ٹیم کے دانش عزیز کو الحمید گامنٹ جانب سے مین آف دی میچ ٹرافی کے ہمراہ کیش پراٸز 2 ہزار روپیٸے اور ساگر سائیٹس کی جانب سے گفٹ ہیمپر جبکہ گوجابا سوٸیٹ کی جانب سےدونوں ٹمیوں کو گفٹ ہیمپر بھی دیئے۔ اس موقع پر چیئرمین ٹورنامنٹ عرفان  زیری۔

 

ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری۔ شاہد ٹاو و دیگر موجود تھتے شاٸقین کرکٹ،  فرنچاٸز ٹیموں کے سپورٹرز اور مسلم کھتری برادری کے معززین کی بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم  نارتھ ناظم آباد پرکھیلے میچ میں ٹنگر اسٹارز کے کپتان ہارون تارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اورز نے میں 3 وکٹوں کے نقصان 172 رنز بنائے انٹر نیشنل دانش عزیز اپنی ا نتہای جارحانہ اور دلکش بیٹنگ سے شائقین سے بہت داداوتحسین حاصل کی دا نش عزیز نے 97 رنز میں 9 بلندوبالا چھکے اور 4 خوبصورت چوکے  بھی لگائے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے

ریحان سونیجا  ے 34 رنز میں 5 چوکے لگائے جبکہ آغا صابر نے2 چوکوں اور ایک چھکے  بدولت 24 رنز بناۓ۔ دھڑا د بنگ کے  جہانزیب سلطان۔ ڈاور قریشی اور غنی ایک ایک  وکٹ سمیٹیں۔ جوابی میں 173 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوۓ دھڑا دبنگ  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز تک پہنچ سکی۔ حننان خا ن نے ب 41 رنز 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے بنائے چبکہ      جہانزیب سلطان نے جارحانہ 40 رنز 4 چھکوں  اور ایک چوکے کی بدولت بنائے۔

 

دانش عزیز  نے عمدہ  بولنگ کرتے ہوۓ 14 رنز دے کر حریف ٹیم کے 2  کھلاڑیوں کو پویلیٸن کی راہ دکھاٸ، اویس جمالی نے 32  رنز دےکر جہانزیب سلطان اورحننان خا ن کی اہم ترین وکٹیں حاصل کیں۔ امپاٸزز کے فرائض رشید خان  محمد ریحان  نے انجام دیٸے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری امین راشد اسلم  نے نبھاٸ۔ آج جمعہ 25 اگست کو ماندو مارکھور کا مقابلہ بھیڈا ٹاٸیگرز سے رات 10 بجے ہوگا۔  ایونٹ کے  تمام میچیز کھتری پریمیئر لیگ فیس بک پیج اور یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!