سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد لوئر دیر کی ڈی ایس او نے اپنی تصویر ہٹا دی
مسرت اللہ جان
لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے کراچی میں ہونیوالے نیشنل انڈر 19 بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے اپر دیر منجائی کے طالب علم ارشد خان کی کامیابی کو سپورٹس آفس لوئر دیر کے کھاتے میں
ڈالنے اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر اپنی پوزیشن بنانے پر لوئر دیر کے کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے سوشل میڈیا پر لگائی جانیوالی تصویر ہٹا دی.
ڈی ایس او لوئر دیر نے ارشد خان کی تصاویر اپنی ویب پیج پر ڈال دی تھی اور اسے ڈی ایس او لوئر دیر کی کارکردگی اور گورنمنٹ سکول کے پرنسپل کی کاوش قرار دیا تھا
جس پر اپر دیر سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پیج پر اپنے کمنٹس میں ڈی ایس او کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس میں ڈی ایس اواپر لوئر دیر کا کوئی کردار نہیں بلکہ ارشد خان داﺅدحمید کے شاگرد ہیں
اپنے کمنٹس میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سکول پرنسپل نثار خان کی کاوشوں سے انہیں بیڈمنٹن کھیلنے کا موقع ملااسی طرح متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ارشد خان اپنے خرچے پر کراچی گئے ، انہیں بیڈمنٹن ریکٹ ،
شٹل کاک بھی داﺅد حمید ہی فراہم کرتے رہے ہیں ، اور ڈی ایس او کا اقدام قابل افسوس ہے جس کے بعد ڈی ایس او لوئردیر نے فوری طور پر سوشل میڈیا سے اپنی تصویر ختم کروا دی