سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین بحال رہینگے ، حکم امتناعی بھی برقرار

 

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین بحال رہینگے ، حکم امتناعی بھی برقرار،

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور عدالت میں سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کیس میں صدر پی ایچ ایف کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت مکمل ہوگئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے معزز عدالت کو صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے استعفی منظور کے نوٹیفکیشن کی معطلی اور حکم امتناعی کو ختم کرنے کی استدعا کی گی

جو کہ معزز عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے حیدر حسین سیکرٹری جنرل استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن کا معطل رکھنے سمیت حکم امتناعی برقرار رکھا ہے۔

مدعی مقدمہ حیدر حسین کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق ، بیرسٹر قدیر جنجوعہ اور بیرسٹر معیظ طارق پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے 17 اکتوبر کو سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے استعفی کو پیش کرکے منظور کرتے ہوئے نئے غیر آئینی قائم مقام سیکرٹری کا تقرر کیا تھا

جوکہ حیدر حسین نے استعفی دیئے جانے سے انکار پر عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے قرین انصاف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صدر پی ایچ ایف کی جانب سے حیدر حسین کے استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ۔

پی ایچ ایف کی جانب سے اس بابت اپیل نظر ثانی کی گئی جس کی سماعت آج ہوئی جس پر عدالت نے اپنے اپتدائی آرڈرز کو بحال رکھا۔

 

 

تعارف: News Editor