پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے وفد کی نئے ڈی جی کے پی سپورٹس عبدالناصر سے ملاقات

 

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی نئے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر سے ملاقات

 

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اورخیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پی سی ایف کے صدر سید اظہر علی شاہ کررہے تھے

جبکہ دیگر اراکین میں کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست نثار احمد، کے پی سی اے کے صدر سید شایان علی شاہ اور سیکرٹری محمد علی شامل تھے

‘اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سلیم رضا بھی موجود تھے‘ میٹنگ کے دوران کھیلوں کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی،

وفد نے مطالبہ کیا کہ خاص طور پر پشاور میں انٹرنیشنل ووڈ سائیکلنگ ویلوڈروم کی تعمیر کے بے صبری سے منتظر پروجیکٹ پر توجہ دی جائے اس منصوبے کامقصد خطے میں سائیکلنگ کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینا ہے،

ڈی جی سپورٹس عبدالناصر نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا

کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کھیلوں کی ترقی اور ترقی میں معاون اقدامات کی حمایت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا،

اور سپورٹس کے کلچر کو فروغ دے گا‘ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ سائیکلنگ ویلوڈروم جیسے منصوبوں پر پیش رفت کی جائے گی اور کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

 

error: Content is protected !!