ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

 

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو گولڈ، ایک سلور اور 24براؤنز میڈلز اپنے نام کئے،

لائبہ ضیاء اور آرزو نے گولڈ میڈلز جیتے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی ساتویں ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر انڈر 21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈایک سلور اور 24 برونز میڈلز جیت لئے۔

50 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لائبہ ضیاء نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ -66 کلوگرام میں آرزو نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا،

اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر سنسنی محمد جہانگیر مہمان خصوصی تھے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کراٹے ٹیم کی لائبہ ضیاء نے 50 کے جی میں گولڈ، انڈر 21،

انڈر 21 کاتا میں برونز، آرزو نے 66 کے جی جونیئر میں گولڈ، ٹیم کاتا سینئر اور جونیئر میں برونز، فرشتہ نے انفرادی کاتا، ٹیم کاتا، 55 کے جی سینئر اور ٹیم فائٹ میں برونز، ماگل نے ٹیم کاتا سینئر، 61 کے جی سینئر اور ٹیم فائٹ میں برونز، فاطمہ نے ٹیم کاتا سینئر، ٹیم کاتا جونیئر میں برونز، اناہیتا فاطمہ نے انفرادی کاتا کیڈٹ،

ٹیم کاتا جونیئر میں برونز، آئرہ نے ٹیم کاتا جونیئر جبکہ خیبرپختونخوا کی نازیہ علی نے 68 کے جی سینئر اور ٹیم فائٹ میں برونز میڈلز جیتے۔قومی ٹیم کے ساتھ خیبر پختونخوا شاہ فیصل نے منیجر، محمد انور اور قرۃ العین نے ریفری، نسیم قریشی اور امتیازی نے آفیشیٹنگ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔

 

 

error: Content is protected !!