ابوظبی ٹی 10: پہلے کوالیفائر میں اسمیپ آرمی اور اسٹرائیکرز مدمقابل

 

پہلے کوالیفائر میں اسمیپ آرمی اور اسٹرائیکرز مدمقابل

 باس ڈی لیڈ کی عمدہ تین وکٹوں کی اننگز اور ڈیوالڈ بریوس کی 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسیمپ آرمی نے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

راؤنڈ کے آخری اور 28 ویں میچ اسیمپ آرمی نے اپنی مضبوط باؤلنگ طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 9.4 اوورز میں صرف 70 رنز پر آؤٹ کردیا۔

نیویارک نے مقابلہ کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔ بریوس نے 18 گیندوں پر 5 چوکے لگا کر ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ علی خان 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں ملی۔

پہلے کوالیفائر اسیمپ آرمی کا مقابلہ نیو یارک اسٹرائیکرز سے جبکہ ایلیمنیٹر میں تیسرے نمبر پر موجود بلز کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پر موجود ٹائیگرز سے ہوگا۔ کوالیفائر 2 ایلیمنیٹر کی فاتح اور کوالیفائر ون کی رنر اپ ٹیم مدمقابل آئیں گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!