پاکستان کو اولمپک سولیڈرٹری لیول ون باسکٹ کوچنگ کورس کی میزبانی مل گٸی

 

پاکستان کو اولمپک سولیڈرٹری لیول ون باسکٹ کوچنگ کورس کی میزبانی مل گٸی

کورس 11دسمبر سے شروع ہوگا، فیبا کوچنگ انسٹرکٹر میلان کوٹارک ٹریننگ دینگے، خالد بشیر

 

لاھور (نوازگوھر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو اولمپک سولیڈرٹری ڈبلیو اے بی سی لیول ون کوچنگ کورس کی میزبانی مل گٸی ،کورس 11دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی تکنیک اور کوچنگ معیار کو بہتر بنانے کیلٸے انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) کی زیر سرپرستی منعقد ہونیوالے چھ روزہ لیول ون کوچنگ کورس فیبا کوچنگ انسٹرکٹر میلان کوٹارک کی نگرانی میں ہوگا

جنہیں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، محمد سمیع ،کورس کوارڈینیٹر، اور ریاض ملک ،ہیڈ کوچ معاونت دینگے جبکہ کورس میں پندرہ کوچز حصہ لینگے ۔

خالد بشیر نے بتایا باسکٹ بال کے تازہ قوانین سے باخبر رہنے کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کھیل کی ترقی کیلٸے کوچنگ کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے

اور اولمپک سلیڈرٹری لیول ون کورس کے ذریعے قومی کوچز کو اپنی صلاحتیں اور کوچنگ معیار کوبہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ خالد بشیر نے مزید کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کیلٸے پرعزم ہے۔

 

 

error: Content is protected !!