بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا.

بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ،

فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے یو اے ای انڈر 19 کو بآسانی 195 رنز سے شکست دے دی ،

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ،

عاشق الرحمن شبلی نے شاندار سنچری سکور کی.

 

، یو اے ای کی ٹیم ہدف مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ،

گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے

، عاشق الرحمن شبلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں ایم ڈی رضوان 60 اور عارف الاسلام 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ، یو اے ای کی طرف سے ایان احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 24.5 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

، دھرو پراشر نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ، معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین ، تین جبکہ اقبال حسین ایمن اور شیخ پیوز جبون نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

 

 

error: Content is protected !!