آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی 12 رکنی ٹیم کا اعلان ، سرفراز احمد، فہیم اشرف ڈراپ

 

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے فہیم اشرف کو بھی شامل نہیں کیا۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کو 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان کے نام بھی 12 رکنی سکواڈ میں شامل کئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!