ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آل راونڈ کھلاڑی عدنان علی نے اتھیلٹکس فٹبال اور رگبی میں پنجاب کی نمائندگی کی
اور ایک نام کمایا۔
آل بھکر اتھلیٹکس چیمین شپ میں عدنان علی نے 100میٹر ریس 10.59سیکنڈز
میں جیت کر بھکر کے تیز ترین آدمی کا اعزاز حاصل کیا۔
اسی چیمپین شپ کے دوران عدنان علی نے 200میٹر ریس 22.34سیکنڈز کے ساتھ دوسری
اور 400میٹر ریس 55.90سیکنڈز سے جیت کر پہلی پوزیشن کے ساتھ ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔
رپورٹ ؛ شکیل الرحمٰان
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آل راونڈ کھلاڑی عدنان علی نے اتھلیٹکس ،رگبی اور فٹبال میں ڈسٹرکٹ اور قومی سطح پر بہترین کھیل پیش کرکے پزیرائی حاصل کی۔کوچ آصف کی نگرانی میں فٹ بال سے آغاز کیا۔
اور اتھیلیٹکس کے بعد اب وہ پنجاب رگبی ٹیم کا ایک مستقل حصہ ہے۔اسی مہینے آل بھکر اتھلیٹکس چیمین شپ میں عدنان علی نے 100میٹر ریس 10.59 سیکنڈز میں جیت کر بھکر کے تیز ترین آدمی کا اعزاز حاصل کیا۔
اسی چیمپین شپ کے دوران عدنان علی نے 200میٹر ریس 22.34سیکنڈز کے ساتھ جیت کر دوسری اور 400میٹر ریس 55.90سیکنڈز میں جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرکے بھکر کے تاریخ کا ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔
گزشتہ سال بھی ڈسٹرکٹ بھکر میں کھیلی گئی آل بھکر اتھلیٹکس چیمپین شپ میںبھی عدنان علی نے 100میٹر ریس 11.32 سیکنڈز میں جیت کر تیز ترین آدمی کا لقب حاصل کیا تھا۔
ایک ٹیلیفونک گفتگو میں عدنان علی نے کیا کہ میں نے کوچ آصف کی نگرانی میں فٹ بال سے سٹارٹ لیا اور می فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتا رہا۔ 2019میں پنجاب دانش سکول میانوالی نے آل دانش سکول سپورٹس گالا ما فٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور میں اس ٹیم ایک اہم رکن تھا۔2021 کے آخرمیں میں نے رگبی شروع کی۔
اس لئے کہ کوچ سر سمیع اور ڈی ایس او بھکر مختار خان نے میرے اوپر کافی محنت کی اور پنجاب گیمز 2022میں لاہور کے مقام پر سرگودھا ڈویژن کی نمائندگی کی اس لئے کہ میرا تعلق ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے ہے ۔
عدنان علی نے مزید بتایا کہ 2022ہی میں میں نے اسلام آباد میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام گیمز میں سوپیریر یونیورسٹی لاہور کی نمائندگی کی۔سال 2022ہی میں تھل یونیورسٹی بھکر کا بہترین اتھلیٹ بنا۔
34 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں عدنان علی نے مردوں اور فوزیہ بشیر نے خواتین رگبی میں پنجاب رگبی ٹیم کی نمائندگی کی۔پنجاب بوائز رگبی ٹیم کی پانچویں پوزیشن رہی۔ جبکہ گرلز رگبی ٹیم پنجاب نے میڈل پوزیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اور فوزیہ بشیر بھکر کی پہلی لڑکی ھے جس نے نیشنل لیول پر کسی ایونٹ میں شرکت کی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔یہ حلقہ سپورٹس کے لیئے اچھی خبر تھی۔