پہلی آل پاکستان ٹیگ بال چمپئن شپ کل سوات میں شروع ہوگی

پہلی آل پاکستان ٹیگ بال چمپئن شپ 3فروری سے سوات میں شروع ہوگی

پشاور: پہلی آل پاکستان ٹیگ بال چمپئن شپ 3فروری سے سوات میں شروع ہوگی،اس ایونٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں شریک ہوںگی ۔

پہلی پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کی نگرانی 3 فروری سے 4 فروری 2024 تک مالم جبہ سوات میں پہلی آل پاکستان ٹیگ بال چمپئن شپ 2024 کی میزبانی اسلام آباد ٹیگ بال ایسوسی ایشن کر رہی ہے

جس میں خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت تمام صوبوں کی مرد اور خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری آغا سعود جو پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور اسلام آباد ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بھی ہیںنے کہاکہ ملک بھر میں ٹیگ بال کو فروغ دینے کے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے،

اس ایونٹ کو مختلف شراکت داروں نے سپانسر کیا ہے جن میں سوات ٹیگ بال ایسوسی ایشن، پی سی ہوٹل مالم جبہ، الائیڈ، مالم جبہ دا خائستہ اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔

آغامسعودنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سوات کے پرفضاءمقام مالم جبہ میںآل پاکستان ٹیگ بال چمپئن شپ کا انعقاد کریں گے جہاں کھلاڑی وآفیشلز برف کے ساتھ ٹیگ بال سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

پاکستان ٹیگ بال پاکستان کے بانی میاں ابصار علی نے کہاکہ ہم اپنی محدودوسائل میں رہتے ہوئے پاکستان میں ٹیگ بال کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں،

خوشی ہے کہ دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی یہ کھیل مقبول ہوتاجارہاہے مالم جبہ میں ہونیوالے اس ایونٹ سے عالمی سطح پر ایک اچھا پیغام پھیلے گا۔

 

error: Content is protected !!