چارسدہ کی خواتین کھیلوں کے شعبے میں بھی نمایاں ہیں ،ڈی سی چارسدہ

 

 

چارسدہ کی خواتین کھیلوں کے شعبے میں بھی نمایاں ہیں ،کھلاڑی بچیوں کی سپورٹ پر والدین کا شکر گزار ہوں ، ڈی سی چارسدہ

والدین کی سپورٹ کی وجہ سے آج چارسدہ میں کھیلوں کے مختلف میدانوں میں فیمیل کھلاڑی قومی سطح کے مقابلوں میں نمایاں آرہی ہیں ، بات چیت

 

چارسدہ… ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان وزیر نے کہا ہے کہ چارسدہ میں لڑکوں کیساتھ لڑکیوں میں بھی کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ بہت ہیں جس کا اندازہ انہیں دو تین کھیلوں کے ایونٹس میں آنے کے بعد ہوا ہے ، یہ باتیں انہوں نے چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں ڈی سی گولڈ کپ فیمیل سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی بات چیت کے دوران کیں.

 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ اور ایڈمنسٹریٹر جمشید بلوچ بھی موجود تھے.ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا کہنا تھا کہ فیمیل کھلاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد مختلف کھیلوں میں دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہیں اور اس اقدام پر نہ صرف ان کے ساتھ محنت کرنے والے کھیلوں کے اساتذہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز بلکہ ان کے خواتین بھی خراج تحسین کے لائق ہیں

جن کی سپورٹ کی وجہ آج چارسدہ کی بچیاں بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح تعلیم کے شعبے میں لوگ آکر دوسروں کیلئے آئیڈیل بنتے ہیں اسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی محنت سے آگے آکر دوسروں کیلئے مشعل راہ بن سکتی ہیں

اور مجھے اس اس بات کی ہیں کہ چارسدہ کی فیمیل کھلاڑیوں نے کھیلوں کے شعبے میں اپنے آپ کو آگے لانے اور قومی سطح کے مقابلوں میں لانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.

ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے اس اس امید کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے شعبے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑی نہ صرف دوسروں کو انسپائر کرینگی بلکہ وہ اپنی محنت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گی

 

 

error: Content is protected !!