کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ "زون چھ گرین کی مسلسل دوسری کامیابی

 

خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ۔"زون چھ گرین کی مسلسل دوسری کامیابی۔

"حیدر عباس اور شایان احمد کی شاندار سینچریاں۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور خان سورشیم امریکہ کے تعاون سے جاری خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ گرین نے زون ایک ریڈ کو 17 ر نز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

اوول کرکٹ اکیڈمی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں زون چھ گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔حیدر عباس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 112 ،

رام روی نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 58، غلام اشرف نے 6 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 53 ، عثمان رحیم شاہ نے 31 اور حبیب اللہ نے 23 رنز بنائے۔ محمد زوہیب نے 44 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون ایک ریڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ شایان احمد شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 101، حماد مغل نے 3 چوکوں 5۔ چھکوں کی مدد سے 52 ،

رامیل آفتاب نے 30، اکبر بابر نے 26 اور محمد زوھیب نے 21 رنز بنائے۔ عثمان رحیم شاہ ، معاذ خرم اور طیب حیسن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

error: Content is protected !!