پریذیڈنٹ ٹرافی کا فائنل 9 فروری سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پریذیڈنٹ ٹرافی 2023/24 کا فائنل واپڈا اور ایس این جی پی ایل کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان

9 سے 13 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،

 

ٹورنامنٹ میں شامل سات ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے درمیان رائونڈ میچز کراچی میں کھیلے گئے۔ہر ٹیم نے چھ ، چھ میچ کھیلے ، ٹورنامنٹ میں واپڈا کی ٹیم نے سب سے زیادہ پانچ میچ جیت کر پہلی

جبکہ ایس این جی ایل نے چار میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ، فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ فائنل میچ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض محمد ساجد اور ولید یعقوب جبکہ میچ ریفری کے فرائض ندیم ارشد انجام دیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!