انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بینونی میں کھیلا جائے گا ، انڈر 19 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جنوبی افریقہ میں جاری ہے ،

 

سپر سکس مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ، منگل کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں ولومور پارک ،

بینونی میں پنجہ آزمائی کریں گی ، جنوبی افریقہ کی ٹیم جان جیمز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو ادے سہارن لیڈ کریں گے ، بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے ،

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 8 فروری کو پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین ولومور پارک ، بینونی میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم کو سعد بیگ لیڈ کریں گے

جبکہ آسٹریلوی ٹیم لچلن ایٹکن کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب تک ناقابل شکست ہیں ، ورلڈ کپ کا فائنل 11 فروری کو بینونی میں کھیلا جائے گا

 

error: Content is protected !!