آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ آسٹریلیا دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دیکر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

 

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

 

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، نمن تیواری نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47 رنز کی اننگر کھیلی، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نعمان تیواری نے 14 رنز بنائے

جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ 55 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ہیو ویبگن نے 48 اور ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

جبکہ اولیور پیک 46 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیرڈمین اور میک میلن نے 3 3 ،وائیڈلر نے 2 جبکہ اینڈریسن اور اسٹارکر کے حصے میں 1 ،1 وکٹ آئی۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ; کپتان ہیو ویبگن، ہیری ڈکسن، سیم کونسٹاس، ہرجاس سنگھ، ریان ہکس، اولیور پیک، چارلی اینڈرسن، راف میک ملن، ٹام اسٹرکر، مہلی بیئرڈمین، کالم وڈلر

بھارت کا اسکواڈ; کپتان اودے سہارن، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، نمن تیواری، راج لمبانی، سومی پانڈے

 

 

error: Content is protected !!