نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی کی موت کیسے واقع ہوئی؟

 نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق 17 سالہ زینب گزشتہ روز جونیئرز ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں، زینب میچ کھیل کر نہانے گئیں ، آدھے گھنٹے بعد دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نیشنل ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ عاصم شفیق کے مطابق زینب علی نقوی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہو سکے گی۔تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق زینب علی نقوی کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کوئی ہے ۔
نوجوان ٹینس پلیئر زینب علی نقوی اسلام آباد میں اپنے کزن اور نانی جان کے ہمراہ ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہری ہوئیں تھیں۔زینب کی موت کے وقت وہی اُس کے ساتھ تھے۔

صدر پی ٹی ایف اعصام الحق ، سابق صدر پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کونسل کی جانب سے زینب کے انتقال پر دکھ اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

زینب علی کے انتقال پر تمام غیر ملکی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اظہار افسوس کیا اور اُن کے لیے مشترکہ دعا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!