آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے میچز ایک روز کے لئے ملتوی

 

نوجوان ٹینس کی کھلاڑی زینب علی نقوی گزشتہ رات اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس کھلاڑی کی وفات پر آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے میچز ایک روز کے لئے ملتوی کر دیئے گئے۔

زینب علی کی ڈیڈ باڈی تدفین کے لیے کراچی روانہ کر دی گئی ہے۔ آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے میچز اب کل بدھ سے شروع ہوں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے نوجوان خاتون ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

 

error: Content is protected !!