فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 ؛ پاکستان بمقابلہ اردن ‘ قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری 

پاکستان بمقابلہ اردن قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری 

اردن کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ 

کیمپ کی سربراہی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کر رہے ہیں

کیمپ آئندہ چند روز مزید جاری رہے گا

لاہور 14 مارچ 2024

پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کا کیمپ اس وقت ماڈل ٹاؤن لاہور میں زوروں پر ہے۔ قومی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے آئندہ ہوم میچ کی تیاری کر رہی ہے جو اردن کے خلاف 21 مارچ کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کی رہنمائی میں ٹیم آئندہ چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو نکھارنے پر توجہ دے رہی ہے۔ روجیریو راموس اور نعمان ابراہیم کی کوچنگ سپورٹ کے ساتھ گول کیپرز پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

لاہور میں پیر سے شروع ہونے والا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں ممکنہ طور پر یہ ہیں:

(ممکنہ) پاکستان اسکواڈ 

گول کیپرز: سلمان الحق، ثاقب حنیف، حسن علی اور عبدالباسط

ڈیفنڈرز: مامون موسیٰ خان، محمد سہیل، جنید شاہ، عمر حیات حسیب خان، ایم صدام، محمد حمزہ منیر، کامل احمد خان اور محمد عدیل۔

مڈ فیلڈرز: عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، معین احمد، زید عمر، ایم زاہد شاہ اور علی ظفر

فارورڈز: شائق دوست، فرید اللہ، محمد ولید خان، محمد وحید، محمد عدیل یونس اور یاسر عرفات

ڈائس پورہ کھلاڑیوں کے نام فائنل اسکواڈ میں شامل کیے جائیں گے۔

error: Content is protected !!