کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں باؤلنگ ایرینا بنانے کا آغاز

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں باؤلنگ ایرینا کے آغاز پر منعقدہ تقریب۔

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 16 کروڑ روپے کی لاگت سے باؤلنگ ایرینا بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

یہ پروجیکٹ نجی شعبے کی شراکت سے چلایا جائے گا۔ باؤلنگ ایک مہنگا کھیل ہے، کے ایم سی مارکیٹ سے کم خرچ پر شہریوں کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 2008ء میں بنایا گیا باؤلنگ ایرینا غیر فعال تھا۔

ہم نے اس کے لئے مشینری منگوائی اور اب جلد ہی یہ ایرینا شہریوں کے لئے دستیاب ہوگا۔ باؤلنگ ایرینا کو بنانے میں چھ ماہ لگتے ہیں مگر ہم چار ماہ میں ہی اسے فعال کردیں گے۔

باؤلنگ ایرینا کے لئے چار مشینیں آچکی ہیں مزید دو مشینیں جلد آجائیں گی۔  کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں بنایا جانے والا باؤلنگ ایرینا چھ لین کا ہوگا۔

پاکستان میں پہلی بار کے ایم سی نے ہی باؤلنگ ایرینا متعارف کرایا تھا اور اب اس کا احیاء بھی کے ایم سی ہی کر رہی ہے۔ 1960 ء کی دہائی میں کلفٹن ایکوریم سے ملحق ایرینا کراچی میں اس گیم کے لئے فراہم کی گئی پہلی سہولت تھی۔

اس وقت کی مشینیں مینول تھیں مگر اب آٹومیٹک مشینیں لگائی جا رہی ہیں۔ باؤلنگ ایرینا بننے سے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں شہر، صوبے اور ملکی سطح پر اس کھیل کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

کوشش ہوگی کہ بین الاقوامی سطح کے مقابلے بھی یہاں منعقد کرائے جائیں۔ باؤلنگ کے کھیل میں اس وقت پاکستان کی موجودہ عالمی رینکنگ 77 ہے۔

امید ہے کہ نوجوانوں کی کوششوں سے اس میں بہتری آئے گی۔نوجوانوں میں باؤلنگ کا کھیل مقبولیت حاصل کر رہا ہے،کے ایم سی کے اس اقدام سے انہیں فائدہ ہوگا۔ شہریوں کے لئے مختلف کھیلوں کی سہولیات کو فعال اور بہتر بنانے کا عمل جاری رہے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

error: Content is protected !!