پشاور میں جاری انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگیا،ڈئریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے زیرا ہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے طارق ودودبیڈمنٹن ہال میںکھیلے جانیوالے انٹراکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں انڈر13،15اور 19کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔گزشتہ روزانٹر اکیڈمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ طارق ودود ہال میں شروع ہوگیا،اس موقع پر محکمہ کھیل کے چیف کوچ شفقت اللہ مہمان خصوصہ تھے جبکہ انکے ہمراہ بیڈمنٹن کوچ حیات اللہ اور ندیم خان بھی موجود تھے ،جنہوں نے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

پیرکے روز کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میچز میں انڈر13عزیر نے عباس کو ہرایا،کینی نے اعزاز کو ہرایا،سلمان نے عباس کو،فواد نے حسن کو،محمد عزیزنے آفاق کو شکست دی،انڈر14کٹیگری کے کوارٹر فائنل میچزمیں نجیب الثاقب نے ایمل اوریاسر نے مدثر کو ہرایا،محمد نے اصغر کو،اسجد نے حظیفہ کوہرایا،انڈر19کے کوارٹر فائنل میں ہام نے اسد اور شعیب نے علی زر کو ہرایاسہیل نے فیاض یار کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک ہونگے،جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائیںگے اور ٹرافیاں دیںگے۔

error: Content is protected !!