53 ویں نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ ، خیبر پختونخواہ ٹیم کے ٹرائلز مکمل

53 ویں نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ ، خیبر پختونخواہ ٹیم کے ٹرائلز مکمل ، ٹیم کا اعلان کردیاگیا

لاہور میں ہونیوالے 53و یں نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواہ کے ٹرائلز مکمل ہوئے ، خیبر پختونخواہ ٹیم کیلئے ٹرائلز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں منعقد ہوئے

جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جمناسٹ نے حصہ لیا ٹرائلز کی نگرانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ نے کی جبکہ

اس موقع پر ان کے ہمراہ کوچ سبز علی اور شمس الرحمان بھی موجود تھے ٹرائلز میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم میں منتخب ہونیوالوں میں عدنان خان ، اسامہ ، امر اللہ ، منصور ، شہاب اور عالیان شامل ہیںیہ جمناسٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع جمناسٹک کی تربیت حاصل کررہے ہیں

جن کا تعلق پشاور سے ہی ہے ،ان جمناسٹ نے چھ مختلف ایونٹس میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے جمناسٹ کا انتخاب کیا گیا

یہ ٹیم لاہور میں ہونیوالے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرینگی53 ویں نیشنل چیمپئن لاہور میں تین مئی سے شروع ہوگی اورچھ مئی تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لینگی

error: Content is protected !!