سندھ نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے دو روزہ اوپن ٹرائلز 4 مئی سے شروع ہونگے

سندھ نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 4 مئی سے شروع ہونگے

  اسلام آباد (نوازگوھر) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 4 مئی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہونگے۔

گزشتہ روز سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجاز الحق سیکرٹری نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

یہ کمیٹی یاسر جاوید، در نجف اور کریمہ بانو پر مشتمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ منتخب ٹیموں کے کھلاڑی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

یہ چیمپئن شپ 27 سے 30 جون تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ جس میں سترہ مرد اور سترہ خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

error: Content is protected !!