پریذیڈنٹ کپ ون ڈے: ایس این جی پی ایل اور ہائر ایجوکیشن کی کامیابی

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے: ایس این جی پی ایل اور ہائر ایجوکیشن کی کامیابی

محمد ہریرہ کی ناقابل شکست سنچری، سعد خان کی نصف سنچری اور تین وکٹیں

راولپنڈی 2 مئی 2024:ء

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعرات کے روز کھیلے گئے میچوں میں محمد ہریرہ کی شاندار سنچری کی بدولت ہائر ایجوکیشن نے پی ٹی وی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایس این جی پی ایل نے بھی واپڈا کو 7 وکٹوں سےہرادیا۔ آج کے ڈے نائٹ میچ میں اسٹیٹ بینک اور کے آر ایل مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ مسلسل خراب موسم کے سبب ایبٹ آباد میں ہونے والے میچوں کو اب ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں پی ٹی وی کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔وقارحسین نے 59 رنز اسکور کیے۔

عاقب لیاقت نے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سعد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہائر ایجوکیشن نے 26.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

محمد ہریرہ نے 78 گیندوں پر 14چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سعد خان نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 149 رنز کا اضافہ کیا۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں واپڈا کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 اوورز میں صرف 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اخلاق 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ شاہنواز دھانی نے 14 رنز اور بلاول بھٹی نے20 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایس این جی پی ایل نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ علی وقاص نے 30 رنز اسکور کیے۔

مختصر اسکور:
واپڈا 86 رنز ( 23 اوورز ) محمد اخلاق 38؛ شاہنواز دھانی14 / 3 وکٹ، بلاول بھٹی 20 / 3 وکٹ۔
ایس این جی پی ایل 87 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 18.3 اوورز ) علی وقاص 30، آصف آفریدی 12 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔ ایس این جی پی ایل نے 7 وکٹوں سے جیتا۔

پی ٹی وی 194 رنز ( 44.1 اوورز ) وقارحسین 59؛ عاقب لیاقت 28 / 4 وکٹ، سعد خان 38 / 3 وکٹ ۔
ہائر ایجوکیشن 195 رنز3 کھلاڑی آؤٹ ( 26.1 اوورز ) محمد ہریرہ 100 ناٹ آؤٹ، سعد خان 57 ناٹ آؤٹ۔
نتیجہ ۔ ہائر ایجوکیشن نے 7 وکٹوں سے جیتا۔

ہفتے کا پروگرام:
ایس این جی پی ایل بمقابلہ پی ٹی وی ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد۔
کے آر ایل بمقابلہ غنی گلاس ۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی۔
واپڈا بمقابلہ ہائر ایجوکیش – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔

error: Content is protected !!