انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش میں 3 سے 20 اکتوبر تک دنیا کی ٹاپ 10 خواتین ٹیموں پر مشتمل 23 میچز ھون گے 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج بنگلہ دیش میں 3 سے 20 اکتوبر تک ہونے والے نویں آئی سی سی خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کیا ھے ۔

دس ٹیمیں بنگلہ دیش کے دو مقامات، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور سلہٹ کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 میچز کھیلیں گی،

شیڈول کی نقاب کشائی ڈھاکہ میں ایک تقریب میں کی گئی، جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر جناب نظم الحسن، آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس اور بالترتیب بھارت اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کی کپتانوں- ہرمن پریت کور اور نگار سلطانہ نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کی عزت مآب وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دونوں کپتانوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اور ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گروپ اے میں چھ بار کی فاتح آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، اور کوالیفائر 1 شامل ہیں، جس کے میچ سلہٹ میں ہوں گے۔ جبکہ گروپ بی کے میچز میزبان بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور کوالیفائر ٹو کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان ڈھاکامیں کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت ویمنز کرکٹ ٹیمیں 6اکتوبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔

27 ستمبر سے 1 اکتوبر تک 10 وارم اپ میچ ہوں گے، یہ سب ڈھاکہ کے بی کے ایس پی میں ہوں گے۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!