پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کی کامیابی

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کی کامیابی

عبدالصمد، سعد نسیم، محمد فیضان اور محمد جنید کی سنچریاں، شاہنواز دھانی کی 5 وکٹیں

راولپنڈی 07 مئی، 2024:ء نوازگوھر

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان دونوں میچوں میں چار سنچریاں اسکور ہوئیں جبکہ شاہنواز دھانی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 مئی کو ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا سیمی فائنل 10 مئی کو ہائر ایجوکیشن اور غنی گلاس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 16 رنز سے ہرادیا۔

ایس این جی پی ایل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ عبدالصمد نے دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے۔

عمیربن یوسف نے 78 رنز اسکور کیے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عاقب لیاقت اور آصف علی چانڈیو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 49.1 اوورز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد جنید نے 3چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہنواز دھانی نے 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے غنی گلاس کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

غنی گلاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے۔

شرجیل خان نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ کاشف بھٹی نے 39 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹیٹ بینک نے 45 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

محمد فیضان نے 14چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 117 رنز اسکور کیے۔ زین عباس نے 50 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 122 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد محسن آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آج کے تیسرے میچ میں پی ٹی وی اور واپڈا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

مختصر اسکور:
ایس این جی پی ایل 313 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) عبدالصمد 115۔ عمیر بن یوسف 78۔ عاقب لیاقت 68 / 3 وکٹ۔ آصف علی چانڈیو 74 / 3 وکٹ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن 297 رنز ( 49.1 اوورز )۔ محمد جنید 103۔ شاہنواز دھانی 48 / 5 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ایس این جی پی ایل نے 16 رنز سے جیتا۔

غنی گلاس 292 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) سعد نسیم 100۔ شرجیل خان 64۔ کاشف بھٹی 39 / 3وکٹ ۔
اسٹیٹ بینک 295 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ۔ ( 45 اوورز ) محمد فیضان 117۔ محمد محسن 54 ناٹ آؤٹ ۔ زین عباس 50۔
نتیجہ ۔ اسٹیٹ بینک نے 6 وکٹوں سے جیتا۔

تعارف: News Editor