نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی

سدرہ نواز کی سنچری، حمنہ بلال کی پانچ وکٹیں

فیصل آباد 07 مئی، 2024:ء نواز گوھر

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں پشاور، کراچی اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں کی خاص بات پشاور کی سدرہ نواز کی کوئٹہ کے خلاف سنچری اور راولپنڈی کی حمنہ بلال کی ملتان کے خلاف پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

بوہڑانوالی گراؤنڈ میں پشاور نے کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ خدیجہ چشتی نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ مومنہ ریاست اور ماہ نور آفتاب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور نے جواب میں 28.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
سدرہ نواز نے 16 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ وہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔

اقبال اسٹیڈیم میں کراچی نے لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39 اوورز میں 113رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
امبر کائنات 28 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ماہم منظور نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عمیہ سہیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی نے 36.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ عمیمہ سہیل 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ وہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔

جواد کلب گراؤنڈ میں راولپنڈی نے ملتان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے32.1 اوورز میں صرف 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حمنہ بلال نے 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ حمنہ بلال پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

مختصر اسکور:
کوئٹہ 184 رنز9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) خدیجہ چشتی 80۔مومنہ ریاست 27 / 3 وکٹ ماہ نور آفتاب32 / 3 وکٹ۔
پشاور 186 رنز3 کھلاڑی آؤٹ ( 28.4 اوورز ) سدرہ نواز106 ناٹ آؤٹ ۔کلثوم کاکڑ 40 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔ پشاور نے 7 وکٹوں سے جیتا۔

لاہور 113 رنز ( 39 اوورز ) امبر کائنات 28۔ ماہم منظور 10 / 4 وکٹ۔ عمیمہ سہیل20 / 2 وکٹ
کراچی 114 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 36.3 اوورز ) ۔عمیمہ سہیل 49 ناٹ آؤٹ۔ قرۃ العین 27/ 2 وکٹ
نتیجہ ۔کراچی نے5 وکٹوں سے جیتا۔

ملتان 39 رنز ( 32.1 اوورز ) ۔ ایکسٹرا 12 ۔ حمنہ بلال 11 / 5 وکٹ ۔
راولپنڈی 40 رنز3 کھلاڑی آؤٹ ( 13.5 اوورز ) ۔ لائبہ منصور 13۔ تسمیہ رباب 14 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔راولپنڈی نے 7 وکٹوں سے جیتا۔

error: Content is protected !!