امریکا میں بیس بال، سافٹ بال کا کھیل اتنا ہی مقبول ہے جتنا پاکستان میں کرکٹ کاجنون ؛ کونراڈ ٹرائبل

امریکا میں بیس بال، سافٹ بال کا کھیل اتنا ہی مقبول ہے جتنا پاکستان میں کرکٹ کاجنون۔ کونراڈ ٹرائبل

ورلڈ بیس بال سافٹ بال ڈے کے موقع پر امریکی قونصلیٹ کراچی میں تقریب، قونصل جنرل اور آصف عظیم کاخطاب

کراچی۔ورلڈ بیس بال سافٹ بال ڈے کے موقع پر امریکی قونصلیٹ کراچی میں سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے تحت تقریب منعقد ہوئی

جسمیں کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی

اس موقع پرقونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل کاکہنا تھا کہ امریکا میں بیس بال اور سافٹ بال کا کھیل اتنا ہی مقبول ہے جتناپاکستان میں کرکٹ کاجنون پایا جاتا ہے

کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، یہ رنگ، ذات، مذہب یا مسلک سے بالاتر ہوکر لوگوں کو اکٹھا رکھتے ہیں امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا کہ کھیل کے میدان سے بین الاقوامی سطح پر انسانوں کے درمیان امن،

سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے امریکا پہلی بار ورلڈٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے جس کی کامیابی کیلئے ہم سب بہت پرجوش ہیں

امریکی قونصل جنرل کامزید کہنا تھا کہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال ڈے کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں اورسافٹ بال اور بیس بال کے الحاق پر جاری 15 روزہ تقریبات پرفیڈریشن کے صدر آصف عظیم اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

اس یادگار دن کی مناسبت سے یو ایس قونصلیٹ کراچی اور سافٹ بال فیڈریشن فیسٹیول میچ میں بھی حصہ لیں گے ایسے ایونٹس دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ تعلقات کے مزید فروغ کاباعث بنیں گے

سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدرآصف عظیم نے کہا کہ امریکی قونصلیٹ کراچی نے سافٹ بال کی ترقی کے لیے ہمیشہ بھرپور تعاون فراہم کیا ہے

حالیہ برسوں میں پاکستانی نوجوان خصوصا خواتین سافٹ بال کی طرف بہت زیادہ مائل ہوئے ہیں فیڈریشن انہیں کھیل کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے ہم ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے

error: Content is protected !!