اذلان شاہ ہاکی کپ ; پاکستان اورجاپان فائنل میں مد مقابل, پی ٹی وی سپورٹس براہ راست نشر کرے گا

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ; پاکستان اورجاپان فائنل میں مد مقابل, پی ٹی وی سپورٹس براہ راست نشر کرے گا
….اصغر علی مبارک……..

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اورجاپان فائنل میں 11 مئی بروز ہفتہ شام کو ساڑھے 5 بجےمدمقابل ہونگی
30ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا رہا، یوں قومی ہاکی ٹیم لیگ میچوں میں ناقابل شکست رہی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا پاکستان کا پانچواں لیگ میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہوسکا

تایم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈراء کیا۔

ڈرا میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ جاپان کے 10 پوائنٹس ہیں۔
ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں,

اسی دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اورچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگوکی, وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ وزیراعظم کا قومی کھیل کے فروغ پر فوکس ہے،

خوشی ہے کہ ہاکی ٹیم نے فتح حاصل کی، ٹیم نے ایک بار پھر قومی کھیل ہاکی کو زندہ کیا ہے، ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

وزیر اطلاعات نےکہا کہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں، پی ٹی وی سپورٹس کے ذریعے پاکستان ہاکی ٹیم کا کھیل براہ راست نشر کیا جائے گا،

ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ اکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،

پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابی پوری قوم کے ساتھ مل کر منائیں گے، ہاکی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،قوم اپنی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے،

تعارف: News Editor