ایس اے گارڈنز اور واپڈا نے نیشنل چیلنج کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میچ 12 مئی بروز اتوار رات 8:30 بجے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
پہلے سیمی فائنل میں، ایس اے گارڈنز نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایچ ای سی کو 3-2 سے زیر کیا۔ ایس اے گارڈنز کے گول کیپر سلمان کاکا کا کہنا ہے کہ کہ میچ مشکل تھا مگر ہم نے بھر پور محنت کی۔
فائنل میں بھی اسی جوش سے میدان میں اتریں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو سخت مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔
دوسرے ہاف میں واپڈا کے احمد فہیم نے 58ویں منٹ میں فری کِک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار گول اسکور کیا۔ میچ کا دوسرا گول شائق دوست نے 90ویں منٹ میں کیا۔
واپڈا کے احمد فہیم نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ جنہوں نے فری کک کے لیے میرا انتخاب کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ فائنل میں اسی طرح کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔
تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور ایچ ای سی کے درمیان 12 مئی کو شام 4:30 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔