انڈر19کپ میں اسلام آباد ریجن کے کھلاڑی راجہ حمزہ کی شاندار کارکردگی

 

 

 

 

 

انڈر19کپ میں اسلام آباد ریجن کے کھلاڑی راجہ حمزہ کی شاندار کارکردگی

اسلام آبادسپورٹس رپورٹر سے)پنجاب میں کھیلے جانے والے انڈر 19ون ڈے /تھری ڈیز کپ میں اسلام آباد انڈر 19ریجن نے لاہور بلوز کو ایک اننگز اور69رنز سے شکست دے دی۔

 

کھیل کے دوران کھلاڑی راجہ حمزہ وحید کی لاہور بلوز کیخلاف 204رنز کی شاندار پارٹنر شپ ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کھیلے جانے والے انڈر19ٹورنامنٹ میں اسلام آباد انڈر 19کے کھلاڑی راجہ وحید نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

 

انہوں نے 17چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے ایک سو باون رنز بنائے ۔جبکہ مجموعی طورپر اسلام آباد میں319رنز 9وکٹوں کے نقصان پر بنائے اور میچ کے اختتام پر اسلام آباد انڈر19ریجن نے ایک اننگز اور69رنز سے اسلام آباد ریجن کی ٹیم فاتح رہی۔

 

راجہ حمزہ نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کی 3وکٹیں بھی حاصل کیں۔اس اہم کامیابی پر چیئرمین

پی سی بی ذکا ءاشرف اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اِسے اسلام آباد کرکٹ کی تاریخی کامیابی قرار دیتے

ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ مستقبل میں اسلام آباد کے کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنا کر دار بااحسن ادا کریں گے۔

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!