ایس اے ا یف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ: بہاولپور کی دوسری کامیابی
بہاول پور اور اسلام آبادنے ایس اے ایف ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز اپنے میچز جیت لئے۔
پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اورشاہد آفریدی فاؤنڈیشن، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے جاری چیمپئن شپ کے گریڈون کے میچز لاہور میں کھیلے جارہے ہیں،
جہاں دوسرے روز لاہور اور پشاورکو شکست ہو گئی۔ریس کورس پارک گراؤنڈ لاہور پر بدھ کو پہلے میچ میں بہاولپور نے لاہور کو9وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 17.2اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
یاسر اقبال 6چوکوں کی مدد سے 33اور ایم شہباز چار چوکوں کی مدد سے27رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔وسیم مرزا نے22رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
جبکہ محمد شہزاد نے 8اور عبدالخالق نے 29رنز دے کر دو دو واور محمد نعمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بہاول پور نے 14.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 120رنز بناکر 9وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔
محمد نعمان نے 47گیندوں پر 13چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 اور محمد شہزاد نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32رنز بنائے۔واحد وکٹ عبداللہ اعجاز نے حاصل کی۔
پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر وسیم مرزا کومہمان خصوصی شیخ نعیم چیف ایگزیکٹو سٹی فارمانے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ریجنل ہیڈ ملتان بہاولپور جمیل کامران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دوسرے میچ میں اسلام آباد نے پشاور کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.1اوورز میں 111رنز بنائے۔بہار اللہ 29،وسیم شاہ18،احتشا م خان14اور عاطف خان10رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
حماد شوکت نے 20اور واقف شاہ نے 23رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ زبیر خان نے دو اور محمد بلال نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد نے 19.1اوورز میں پانچ وکٹوں پر 115رنز بناکر کامیابی سمیٹ لی۔
سلمان احمد نے 27گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مددسے ناقابل شکست42 اور عادل محمود نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے25رنز بنائے۔محمد ہارون14اور سید وزارت 11رنز بنا سکے۔
نہار عالم،اسامہ خان اورنیاز علی شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ اسلام آباد محمد طاہر نے سلمان احمدکو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا
اس موقع پر کپتان پشاور نہار عالم،محمد نظام اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایونٹ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔صبح ساڑھے نو بجے بہاولپور کا مقابلہ لاہور سے اور دوپہر دو بجے اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا۔