جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے اہم کارنامہ سرانجام دے دیا،
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے یہ سنگ میل سپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشاو مہاراج کی گیند پر راومن پاوول کا کیچ لے کر عبور کیا ہے۔
جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے 100 شکار میں 82 کیچ اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔
دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی ہیں جن کے مجموعی شکار کی تعداد 91 ہے۔