پولو کھلاڑی اسرار عالم میچ کے دوران زخمی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ضلع اپر چترال او ی گاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پولو کھلاڑی اسرار عالم پولو گرانڈ میں میچ کے دوران گھورے سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں کھلاڑی کوفوری طور پر پشاور پہنچا دیا گیا جہاں نجی کلینک میں ان کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے

اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ چترال میں پولو کا کھیل صدیوں سے کھیلا جا رہا ہے اور پولو کوبادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے جبکہ چترال اور گلگت کے درمیان ہر سال شندور فیسٹول کے انعقاد کی وجہ سے اب اس کھیل کو عالمی سطح پر بھی اہمیت حاصل ہے مگر بدقسمتی سے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کے دوران اس قسم کے واقعات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑی کی کوئی سرپرستی نہیں کی جاتی جبکہ اس کے باوجود چترال مین نوجوان کھلاڑی اپنے ذاتی اخرابات سے گھوڑے پال کر اس پرانی روایتی پولو کے کھیل کو زندہ رکھے ہوئے ہیں شائقین پولو چترال نے اسرار عالم کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کھیل ثقافت اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولو کے کھیل کو مزید فروغ دینے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ایسے واقعات میں کھلاڑیوں کی امداد کیلئے کوئی فنڈ مختص کیا جائے تاکہ اس کھیل کو مزید فروغ ملے۔

error: Content is protected !!