خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ملک الحاج تیمور آفریدی پینل تیسری دفعہ کامیاب
محمد عامر آفریدی صدر ،عبداللہ آفریدی جنرل سیکرٹری اور ساجدعلی فنانس سیکرٹری منتخب

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں ملک الحاج تیمور آفریدی پینل کے امیدوران تیسری مرتبہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری مراسلہ کے مطابق محمد عامر آفریدی صدر،عبداللہ آفریدی جنرل سیکرٹری اور ساجد علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے،نو منتخب عہدیداران صدر محمد عامر آفریدی،جنرل سیکرٹری عبداللہ افریدی اور فنانس سیکرٹری ساجد علی نے کہا کہ کرکٹ کی فروغ کے لیے تمام کرکٹ کلبوں کے ذمہ داران اور خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ان پیٹرن ملک الحاج تیمور آفریدی کے شکر گزار ہے جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا انشاء اللہ ہم کرکٹ میں ٹیلنٹ کو ترجیح دے گے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبر کبیر آفریدی ،کلب صدور آیاز رضا،حاجی نعمت اللہ ،ڈاکٹر کبیر،حاجی داود،صاحب علی بھی موجود تھے۔نتائج آنے کے بعد چیف ان پیٹرن ملک الحاج تیمور آفریدی اور محمد عامر آفریدی کی سربراہی میں ایک غیر رسمی اجلاس جمرود سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں کرکٹ کی فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی پر امن اور شفاف انتخابات کرائے۔

error: Content is protected !!