ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارباڈوس میں صبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے

جبکہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے اتوار کو ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے، اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دن 190 منٹ کا اضافی وقت ہے، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح ساڑھے 10 سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے

جبکہ اضافی وقت کی صورت میں کھیل شام 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا، اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو انڈیا اور جنوبی افریقا مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے۔

error: Content is protected !!