سید وسیم الدین ہاشمی ساؤتھ ایشین کوریش فیڈریشن کے نائب صدر منتخب

پاکستان میں کھیلوں کی ممتاز شخصیت سید وسیم الدین ہاشمی جنوبی ایشیا کی کوریش فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے اس ضمن میں ازبکستان میں منعقدہ آن لائن اجلاس میں جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور نیپال کی کوریش فیڈریشنز کے سربراہان اور کوریش کنفیڈریشن آف ایشیا-اوشیانا کے سیکرٹری جنرل جناب فرخ سیدکولوف نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر ساؤتھ ایشین کوریش فیڈریشن کے قیام اور اس کے چارٹر کی منظوری دی گئی اجلاس میں انڈین کوریش ایسوسی ایشن کے صدر دھرمیندر ملہوترا کو ساؤتھ ایشین کوریش فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا

 

 

 

روی کپور پہلے نائب صدر، ہمایوں کبیر (بنگلہ دیش)، آنندا پیرس (سری لنکا)، سید وسیم الدین ہاشمی (پاکستان)، دھربا راج نیواپانے (نیپال) فیڈریشن کے نائب صدور جبکہ نیپال کورایش ایسوسی ایشن کی سیکرٹری جنرل پرتیکشا کھرل کو سیکرٹری جنرل کے عہدے پر منتخب کیا گیا اس کے علاوہ بھارت کے لال سنگھ ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور انکش ناگر خزانچی منتخب ہوئے ہیں اس موقع پر نومنتخب نائب صدر وسیم ہاشمی نے تمام ممبران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں کوریش کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا

 

 

 

 

اجلاس میں بنگلہ دیش کوریش فیڈریشن کے صدر جناب ہمایوں کبیر نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین کوریش چیمپئن شپ اس سال 17-18 مارچ کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں شیڈول تھی تاہم تنظیمی و دیگر وجوہات کی بنا پر اس چیمپئن شپ کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا اب چیمپئین شپ کو اس سال جولائی یا اگست میں منعقد کیا جائے گا انٹرنیشنل کوریش ایسوسی ایشن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر روی کپور کاکہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے پاس ایشیائی براعظم میں سب سے زیادہ علاقے اور آبادی کاتناسب زیادہ ہے تاہم ان ممالک میں کوریش صرف چند ممالک میں پروان چڑھ رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مالدیپ اور بھوٹان جیسے ممالک میں بھی کوریش فیڈریشنزکاقیام عمل میں لایا جائے۔

error: Content is protected !!