بنگلادیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال کو برین ہیمریج ہوگیا

بنگلادیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال کو برین ہیمریج ہوگیا۔

نفیس اقبال ڈھاکا کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی صحت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی جس کے بعد جمعہ کو طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عہدے دار دیب آشیش چوہدری کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے۔

ان کا بتانا ہے کہ نفیس اقبال کا علاج جاری ہے، ان کو کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا۔

نفیس اقبال نے بنگلادیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!