چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سابق کرکٹرز کی طویل ملاقات۔
سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے اور قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں
کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو۔
سمر سیزن میں بھی ٹورنامنٹس کرانے اوراسلام آباد۔ پشاور و دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات
ڈومیسٹک کرکٹ کاانفراسٹرکچر بہتر بنانے اور4 روزہ میچز و انڈر 19 کے ٹورنامنٹس کرانے پر اتفاق
آپ نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا ہے ۔امید ہے کہ کرکٹ کو بھی آپ بہتر بنائیں گے۔
کرکٹرز نے چئیرمین پی سی بی کے کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا ۔ بھرپور تعاون کی یقین دہانی
کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ کر سکتے ہوئے کر گزریں گے۔4 روزہ میچوں اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائے گا۔کوچز کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے۔محسن نقوی
کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ پر منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔ پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ مشاورت سے کرکٹ کو نچلی سطح سے بہتر بنائیں گے
لاہور: 9جولائی،2024 ; چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں سابق کرکٹرز نے طویل ملاقات کی۔سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے تجاویز دیں۔
سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں۔کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ کاانفراسٹرکچر بہتر بنانے اور4 روزہ میچز اور انڈر 19 کے ٹورنامنٹس کرانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔سابق کرکٹرز نے ونٹر سیزن کے ساتھ سمر سیزن میں بھی کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے کی تجویز دی ۔
اسلام آباد۔ پشاور اور دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔سابق کرکٹرز نےپاکستانی کوچز کے معیار اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا۔
سابق کرکٹرز نے پاکستانی پچز کے معیار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔سابق کرکٹرز نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سابق کرکٹرز نے کہا آپ نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا ہے ۔ امید ہے کہ کرکٹ کو بھی آپ بہتر بنائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کرکٹ کی بہتری کے لئے آپ کے ساتھ مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ کر سکتے ہوئے کر گزریں گے۔4 روزہ میچوں اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائے گا۔پاکستانی کوچز کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے۔کوچز کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ پر منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل ازم بڑھ گیا ہے اسی لیےڈیپارٹمنٹس کرکٹ پر سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لیتے۔
کرکٹ کی بہتری کیلئے گراونڈز پی سی بی خود لے رہا ہے۔پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔انشاءاللہ سب کی مشاورت سے کرکٹ کو نچلی سطح سے بہتر بنائیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کرنے والے کرکٹرز میں انتخاب عالم۔ سیلم الطاف. سکندر بخت۔
اقبال قاسم۔ ہارون رشید۔ صادق محمد۔ شفیق پاپا۔ سیلم یوسف۔ یاسر حمید۔یاسر شاہ۔سرفراز احمد۔اعجاز احمد۔باسط علی۔وجاہت اللہ واسطی۔عاصم کمال۔محمد سمیع۔ راشد خان۔عامر ملک۔ شفقت رانا۔ عبدالروف۔
سلمان بٹ۔اظہر خان اور اظہر محمود شامل تھےچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹرز ندیم خان۔ عثمان واہلہ۔ عبداللہ خرم نیازی۔انالسٹ بلال افضل اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔