سرینا ولیمز میڈرڈ اوپن سے دستبرار

میڈر ڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز تیز بخار کے با عث ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرار ہوگئیں۔ منتظمین کے مطابق سرینا ولیمز نے مرکزی مقابلوں سے قبل اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کیا کیونکہ وہ علیل ہیں اور سو فیصد فٹ نہیں۔ اس لئے بدقسمتی سے وہ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گی۔ واضح رہے کہ بچی کی ولادت کے بعد مارچ میں انڈین ویلز اور میامی اوپن میں شریک ہوئیں تاہم انہیں کھیلنے میں دشواری پیش آئی۔ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فرنچ اوپن سے قبل تیرہ مئی سے روم میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتی ہیں۔

error: Content is protected !!